ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس مدھیہ پردیش میں بی ایس پی گونڈواناپارٹی سے اتحادکرے گی:کمل ناتھ

کانگریس مدھیہ پردیش میں بی ایس پی گونڈواناپارٹی سے اتحادکرے گی:کمل ناتھ

Sun, 22 Jul 2018 23:30:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 22 جولائی (ایس او نیوز؍ یو این آئی) کانگریس مدھیہ پردیش کے آئندہ اسمبلی کے انتخابات میں دلتوں اور آدیواسیوں کے ووٹوں کو متحدکرنے کے لئے بہوجن سماج پارٹی اور گونڈانا گن تنتر پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے اتوار کو یہاں پارلیمانی حلقہ سودھ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سے مدھیہ پردیش میں اتحاد کے سلسلے میں ان کی بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس گونڈواناگن تنتر پارٹی سے رابطے میں ہے اور چاہتی ہے کہ اس کے ساتھ اتحاد ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں دلتوں اور قبائلیوں کے ووٹ کانگریس کے ساتھ رہیں گے۔ ان طبقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ساکھ ختم ہوگئی ہے۔ آنے والے اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی اقتدار سے باہر ہوجائے گی ۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے شمالی حصوں میں خاص طور پر چنبل، بنڈیل کھنڈ اور وندھیہ علاقوں میں تقریبا 45 نشستوں پر بی جے پی کی اچھی پکڑ ہے۔ اسی طرح گوڈوانا گنتنتر پارٹی کے منڈلا، شہڈول، کٹنی، رائے سین، بالاگھاٹ علاقوں میں تقریبا 25 سے 30 نشستوں پر تھوڑا اثر ہے۔

دو سو تیس ارکان والی مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخابات کے نومبر میں ہونے کا مکان ہے۔ بی جے پی 2003 سے ریاست میں برسراقتدار ہے۔


Share: